|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ﷲ کے اختیارات میں شرک کیا ہے؟

ﷲ کا اختیار جیسے چاہے بیٹے دے، جسے چاہے بیٹیاں دے، جسے چاہے ملاجلا کر دے۔ جسےچاہے بانجھ رکھ دے۔ جیسا کہ فرمایا

لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَنْ يَشَاءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ۝

اللہ زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے، جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جسے چاہتا ہے لڑکیاں دیتا ہے، جسے چاہتا ہے لڑکے دیتا ہے۔ جسے چاہتا ہے لڑکے اور لڑکیاں ملا جلا کر دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے وہ سب کچھ جانتا اور ہر چیز پر قادر ہے
(الشوری۔49-50)

یہ کہنا کہ بھر دو جھولی میری یا محمد لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی، بابا شاہ جمال پُتر دے وے رتّہ لال وغیرہ وغیرہ سب شرک ہے۔

اسی طرح ﷲ کا اختیار ہے جسکا چاہے رزق بڑھا دے، جسکا چاہے رزق کم کر دے، جسے چاہے بغیر حساب کے رزق دے، جسے چاہے عزت دے ، جسے چاہے ذلت دے۔ جیسے فرمایا کہ

مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا ۚ
جو کوئی عزت چاہتا ہو اُسے معلوم ہونا چاہیے کہ عزت ساری کی ساری اللہ ہی کے پاس ہے۔
الفاطر۔10

ﷲ کا اختیار ہے وہ جسے مصیبت میں ڈال دے کوئی اسے مصیبت سے نکلوانے والا نہیں جسے ﷲ نوازنا چاہے اسے کوئی نقصان نہیں دے سکتا۔

وَإِنْ يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِنْ يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ ۚ يُصِيبُ بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ۝

اگر اللہ تجھے کسی مصیبت میں ڈالے تو خود اس کے سوا کوئی نہیں جو اس مصیبت کو ٹال دے، اور اگر وہ تیرے حق میں کسی بھلائی کا ارادہ کرے تو اس کے فضل کو پھیرنے والا بھی کوئی نہیں ہے وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اپنے فضل سے نوازتا ہے اور وہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔
(یونس۔107)

مزید سوال کریں / اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔