نہیں، یہ عقیدہ اپنے اندر بہت آیات کا کفر رکھتا ہے۔ سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ قبر میں کیا ہے، یا مردے کی موجودہ حالت کیا ہے، یہ عالمِ غیب کا حصہ ہے۔ غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، کسی نبی، ولی، صوفی یا شیخ کو اندر کا حال دیکھنے یا “کشف قبور” کرنے کی طاقت نہیں۔
اللہ نے فرمایا کہ
قُل لَّا يَعْلَمُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ
کہہ دو! آسمانوں اور زمین میں کوئی بھی غیب کو نہیں جانتا سوائے اللہ کے۔
(النمل 65)
یہ آیت بالکل واضح کرتی ہے کہ قبر کے اندر کیا ہے، یہ غیب ہے اور غیب کا علم صرف اللہ کو ہے۔
کشفِ قبور کے متعلق کسی بھی شیخ یا بزرگ کا دعوی جھوٹا دعویٰ ہے۔ اور ایسا شخص طاغوت ہے۔ غیب کے حالات صرف اکیلا اللہ ہی جانتا ہے۔