|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وہی میرا سہارا

وہ اکثر مجھے خود ہی ٹوٹنے دیتا ہے پھر مسکرا کر اپنے کرم سے جوڑ دیتا ہے۔

وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ۝

اور یہ کہ وہی ہے جو ہنساتا ہے اور وہی رلاتا ہے۔ (النجم: 43)

پہلے میری آنکھوں میں عجیب سی نمی بھر دیتا ہے پھر انہی آنکھوں میں قوسِ قزح کے رنگ سجا دیتا ہے۔

فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ۝ إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا۝

پس بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ (الشرح: 5-6)

میں خوفزدہ ہوں تو یقین عطا کرتا ہے اور جب بدگمان ہوتا ہوں تو جھنجھوڑ کر جگا دیتا ہے۔

أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ۔۔۔۝

بھلا وہ کون ہے جو بےقرار کی دعا سنتا ہے جب وہ پکارے اور اس کی سختی کو دور کر دیتا ہے؟ (النمل: 62)

وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ۔۔۔۝

اور وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں بھی تم ہو۔ (الحدید: 4)

کبھی ایسا سکون عطا کرتا ہے جو لاجواب ہوتا ہے اور کبھی دل پر ایسا شور چھوڑ جاتا ہے جو طلب بڑھا دیتا ہے۔

أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ۝

خبردار! اللہ کے ذکر ہی سے دل اطمینان پاتے ہیں۔ (الرعد: 28)

کبھی اپنی چاہت میں مجھے تھکا دیتا ہے پھر اسی چاہت کو پانے کی نئی جستجو دے دیتا ہے۔

وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَارْغَبْ۝

اور اپنے رب ہی کی طرف دل لگا۔ (الشرح: 8)

میں ہمیشہ اسی کا تھا اور اسی کا ہوں بس یہ سن کر وہ مجھے اور آزماتا ہے، میرا ایمان اور بڑھا دیتا ہے۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۝

یقیناً ہم اللہ کے ہی ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے۔ (البقرہ: 156)

کبھی میرے سامنے باطل کو کھڑا کر دیتا ہے پھر خود قرآن کے ذریعے اسے توڑ ڈالتا ہے۔

إِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ۝

تمہارا معبود صرف ایک ہی معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ (البقرہ: 163)

میرے گرتے ہوئے آنسو وہ کرم سے تھام لیتا ہے اور جب میں تھک جاتا ہوں تو نیا راستہ دکھا دیتا ہے۔

إِنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ۝

میں مغلوب ہوں پس تو ہی مدد فرما۔ (القمر: 10)

حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ۝

اللہ ہمارے لیے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔ (آل عمران: 173)

نِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ۝

وہ بہترین کارساز اور بہترین مددگار ہے۔ (الأنفال: 40)

وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ۝

اور یقینا تیرا رب تجھے اتنا عطا کرے گا کہ تو راضی ہو جائے گا۔ (الضحى: 5)