|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اللہ تمہیں بلاتا ہے مگر تم سننے سے انکار کرتے ہو

کب تک تم اللہ کو بھلائے رکھو گے؟ حالانکہ وہ اس کا حقدار نہیں ہے۔

جب اللہ کی کوئی مثل ہی نہیں ہے تو اس کے علاوہ کس سے فریادیں کرتے ہو؟

کب تک تم اللہ کی ناشکری کرتے رہو گے؟ حالانکہ وہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔

کب تک اللہ کی نعمتوں کو جھٹلاتے رہو گے؟ جب کہ نعمتوں کی فراوانی کو تم خوب استعمال بھی کر رہے ہو۔

کب تک اللہ کے احکام کی توہین کرتے رہو گے؟ جبکہ وہ کسی پر بھی اسکی طاقت سے زیادہ بوجھ کبھی نہیں ڈالتا۔

کب تک اللہ سے جفا کرتے رہو گے؟ جبکہ تم جانتے ہو تمہیں اسی کے پاس لوٹ کر آنا ہے۔

کب تک اللہ کی آیات کا انکار کرتے رہو گے؟ حالانکہ اللہ کے علاوہ تمہیں کوئی پالنے والا نہیں ہے۔

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو دانہ تم زمین میں ڈالتے ہو اسے فصل کون بنا دیتا ہے؟

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ چوپاٶں سے دو نجاستوں (خون اور گوبر) کے درمیان سے اللہ تمہیں خالص دودھ پلاتا ہے اور تم اسے غیر اللہ کے نام پر تقسیم کر دیتے ہو؟

کیا تم نے نہیں دیکھا جب تم بیمار ہوتے ہو اللہ کے علاوہ کون سا طبیب تمہیں شفا دیتا ہے؟اور تم کہتے ہو کہ یہ فلاں دربار سے شفا ملی اور فلاں تعویذ سے شفا ملی ہے۔

بس تم اللہ سے شکوہ کرتے ہو اور اللہ کے فیصلے سے ناخوش رہتے ہو۔

وہ اللہ ہی تو ہے جو آسمان سے موسلا دھار بارش برساتا ہے اور تم کہتے ہو کے یہ ستاروں کی گردش کے سبب ہوئی ہے۔ اس طرح تم اللہ کا انکار کرتے ہو اور ستاروں پر ایمان لاتے ہو۔

وہ اللہ ہی تو ہے جو تم پر طے شدہ، گنی ہوئی، لکھی ہوئی مقدار میں رحمت نازل کرتا ہے۔ اگر تم میں سے کسی کو تین دن کی غذا مل جائے پھر بھی یہی کہتا ہے میں مصیبت میں ہوں، کوئی بھلائی نہیں پہنچی۔

بس تم اس نے کفرانِ نعمت کیا۔

وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ ذُکِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّہٖ فَاَعۡرَضَ عَنۡہَا وَنَسِیَ مَا قَدَّمَتۡ یَدٰہُ ؕ اِنَّا جَعَلۡنَا عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ اَکِنَّۃً اَنۡ یَّفۡقَہُوۡہُ وَفِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ وَقۡرًا ؕ وَاِنۡ تَدۡعُہُمۡ اِلَی الۡہُدٰی فَلَنۡ یَّہۡتَدُوۡۤا اِذًا اَبَدًا

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے؟ جسے اس کے رب کی آیتوں سے نصیحت کی جائے وہ پھر بھی منہ موڑے رہے اور جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیج رکھا ہے اسے بھول جائے، بیشک ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ وہ اسے نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں گرانی ہے ، گو آپ انہیں ہدایت کی طرف بلاتے رہیں لیکن یہ کبھی بھی ہدایت نہیں پائیں گے۔
(الکھف-57)