|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ابلیس کا قیامت تک مہلت مانگنے میں ہمارے لیے لیا سبق ہے؟

ابلیس کا قیامت تک مہلت مانگنا ایک نہایت اہم اور عمیق نکتہ ہے، جو انسان، شیطان، اور اللہ کی مشیّت کے تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ واقعہ قرآن میں کئی مقامات پر آیا ہے، جن میں خاص طور پر سورہ الاعراف، سورہ الحجر، اور سورہ ص شامل ہیں۔

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ۝ قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ ٱلْمُنظَرِينَ۝
(ابلیس نے) کہا اے میرے رب! مجھے اُس دن تک مہلت دے جب لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے۔
اللہ نے فرمایا تجھے مہلت دی گئی۔
(سورہ الأعراف 14-15)

سوال اٹھتا ہے کہ جب ابلیس اللہ کا نافرمان، ملعون، اور ضدی بن چکا تھا، تو پھر اللہ نے اسے قیامت تک مہلت کیوں دی؟

اس سوال پر فکری تجزیہ یہ ہے کہ

ابلیس نے دعا کی، اللہ نے قبول کی۔ کیوں؟
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ اپنی ربوبیت میں عدل کرتا ہے، حتیٰ کہ نافرمان کو بھی سن لیتا ہے۔
یہ دعا دنیاوی نوعیت کی تھی، عبادت یا رحمت والی نہیں۔
اللہ نے ہدایت نہیں دی، صرف مہلت دی اور یہ آزمائش کے دائرے میں ہے۔

مہلت دینا، عزت دینا نہیں
ابلیس نے نافرمانی کی، اللہ نے رحمت سے نکالا
مہلت دینا اس کی مزید گمراہی کا سبب بنا۔ یعنی اس نے کہا

لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ
میں ان سب کو ضرور بہکاؤں گا (ص82)

یہ مہلت دراصل ابلیس کے انجام کو اور بھی سخت کرنے کا سبب بنی۔

انسان کی آزمائش کا نظام
ابلیس کو باقی رکھنا، آزمائش کے نظام کا ایک حصہ ہے۔

انسان کی زندگی چناؤ اور جدو جہد کی آزمائش ہے۔ اگر ابلیس نہ ہوتا، تو شاید نفس و تقویٰ کا امتحان ادھورا ہوتا۔

لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًۭا
تاکہ وہ آزمائے تم میں سے کون اچھے عمل کرتا ہے
(الملک 2)

ابلیس کی مہلت، اللہ کی حکمت
اللہ چاہتا ہے کہ ہر انسان کے سامنے دونوں راستے ہوں

ہدایت (انبیاء، وحی، عقل)
گمراہی (شیطان، نفس، دنیا)

انسان اگر ہدایت چنے، تو یہ بھی اُس کا کمال نہیں ہے بلکہ اللہ کا احسان ہے۔ ابلیس کو مہلت دینا دراصل انسان کے لیے موقع ہے کہ وہ حق کو خود چُنے

عبرت اور انجام کی وضاحت
ابلیس کا وجود انسان کو مسلسل خبردار کرتا ہے کہ وہ کس دشمن کے مقابل ہے۔
اس کی انجام کی وعید قرآن میں بار بار آتی ہے تاکہ انسان اس کے راستے سے بچے

مختصر یہ کہ ابلیس کو قیامت تک کی مہلت دینا
عدلِ الٰہی
(ہر مانگنے والے کو سنا جاتا ہے، چاہے نافرمان ہو۔)
عبرت
(وہ مہلت لے کر بھی مزید گمراہ ہوا۔)
آزمائش
(انسان کو کھلا میدان دیا گیا کہ وہ ہدایت چُنے۔)
حکمت
(مہلت، سزا میں تاخیر ہے ۔معافی یا عزت نہیں۔)

مزید سوال کریں / اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔