|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

آیت بِرّ کونسی آیت ہے؟

قرآن مجید میں لفظ بِرّ متعدد مقامات پر استعمال ہوا ہے، لیکن یہ لفظ زیادہ تر نیکی، بھلائی، اور پرہیزگاری کے معنی میں آتا ہے۔

ایک مشہور آیت جس میں بِرّ کا ذکر آیا ہے، وہ سورة البقرة، آیت 177 ہے فرمایا

لَيْسَ ٱلْبِرَّ أَن تُوَلُّوا۟ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَلَـٰكِنَّ ٱلْبِرَّ مَنْ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْءَاخِرِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ وَٱلْكِتَـٰبِ وَٱلنَّبِيِّـۧنَ وَءَاتَى ٱلْمَالَ عَلَىٰ حُبِّهِۦ ذَوِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْيَتَـٰمَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينَ وَٱبْنَ ٱلسَّبِيلِ وَٱلسَّآئِلِينَ وَفِى ٱلرِّقَابِ وَأَقَامَ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَى ٱلزَّكَوٰةَ وَٱلْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَـٰهَدُوا۟ ۖ وَٱلصَّـٰبِرِينَ فِى ٱلْبَأْسَآءِ وَٱلضَّرَّآءِ وَحِينَ ٱلْبَأْسِ ۗ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ صَدَقُوا۟ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُتَّقُونَ۝

نیکی یہ نہیں ہے کہ تم اپنے چہروں کو مشرق یا مغرب کی طرف پھیر لو، بلکہ نیکی یہ ہے کہ کوئی اللہ پر، آخرت کے دن پر، فرشتوں پر، کتاب پر، اور انبیاء پر ایمان لائے۔ اور اللہ کی محبت میں اپنا مال رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں، سائلوں، اور غلاموں کی آزادی پر خرچ کرے۔ اور صلوۃ قائم کرے، زکوٰة دے، اپنے وعدے پورے کرے، اور تنگی، مصیبت، اور جنگ کے وقت صبر کرے۔ یہی لوگ سچے ہیں اور یہی متقی ہیں۔
(البقرہ-177)

یہ آیت نیکی کے حقیقی مفہوم کو بیان کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ نیکی صرف ظاہری اعمال (جیسے قبلے کی سمت) تک محدود نہیں بلکہ ایمان، عبادت، اور معاشرتی بھلائی کے جامع اصولوں پر عمل کرنا ہے۔

مزید سوال کریں / اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔