|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا نبی کریم ﷺ بشر تھے یا نور؟

نبی کریم ﷺ اللہ کے برگزیدہ رسول اور بندے تھے، بشر تھے، نور نہیں تھے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں صاف اعلان فرمایا کہ

قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَىٰ إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ
آپ کہہ دیجیے کہ میں تو تمہاری ہی طرح ایک بشر ہوں، البتہ مجھ پر وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔
(الکہف: 110)

یہ آیت واضح کرتی ہے کہ آپ ﷺ بشر تھے، اور ان کی خصوصیت یہ تھی کہ اللہ نے آپ پر وحی نازل کی۔ نور کہنا قرآن کی نص کے خلاف ہے، کیونکہ اللہ نے نور سے مراد ہدایت اور قرآن کو کہا ہے، نبی ﷺ کی حقیقت بشر ہی ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے بھی فرمایا
إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ، أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ، فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي
میں تو بس تمہاری ہی طرح ایک بشر ہوں، میں بھول جاتا ہوں جیسے تم بھولتے ہو، تو جب میں بھول جاؤں تو مجھے یاد دلا دیا کرو۔
(صحیح بخاری 401)

لہٰذا نبی ﷺ کو نور کہنا ان کی حقیقت کے خلاف ہے۔ وہ اللہ کے بندے، رسول، اور بشر تھے۔

مزید سوال کریں / اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔