|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا 12 ربیع الاول کو جشن منانا سنت ہے؟

بارہ ربیع الاول کو جشن منانا سنت نہیں بلکہ بدعت ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا
اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي

آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی۔
(المائدہ 3)

یعنی دین مکمل ہے، اب اس میں اپنی طرف سے اضافہ یا نئی عبادت داخل کرنا جائز نہیں۔

نبی ﷺ نے فرمایا
من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد
جس نے ہمارے دین میں کوئی نیا کام نکالا جو اس میں سے نہیں ہے تو وہ مردود ہے۔
(صحیح بخاری 2697، صحیح مسلم 1718)

نہ نبی ﷺ نے اپنی ولادت کا دن منایا، نہ صحابہ کرامؓ نے اور نہ تابعین نے۔ بلکہ وہ آپ ﷺ کی اطاعت، سنت پر عمل اور دین کی حفاظت کو اصل خوشی سمجھتے تھے۔

آج 12 ربیع الاول کے نام پر جلوس، چراغاں، نعت خوانی اور کیک کاٹنے جیسی رسمیں شامل کرنا صریح بدعت ہے جو دین میں اضافہ اور اصل سنت سے روگردانی ہے۔

مسلمان کے لئے اصل محبت یہ ہے کہ نبی ﷺ کی لائی ہوئی شریعت پر عمل کرے، نہ کہ خود ساختہ جشن منائے۔

مزید سوال کریں / اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔