جی ہاں، غیر مسلم اگرچہ بظاہر نیک اعمال کریں، لیکن ایمان کے بغیر نجات نہیں پائیں گے، کیونکہ اصل معیار توحید اور رسالت کی تصدیق ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا
وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ
جو اسلام کے سوا کوئی اور دین چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔
(آل عمران :85)
نبی ﷺ نے فرمایا
والذي نفس محمد بيده، لا يسمع بي أحد من هذه الأمة يهودي ولا نصراني ثم يموت ولم يؤمن بالذي أرسلت به إلا كان من أصحاب النار
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے! اس امت میں جو بھی یہودی یا نصرانی میرے بارے میں سنے اور ایمان نہ لائے، پھر مر جائے تو وہ جہنمی ہوگا۔
(صحیح مسلم، حدیث: 153)
یعنی نجات صرف عقیدۂ توحید اور رسالتِ محمد ﷺ کی تصدیق کے ساتھ ممکن ہے، ورنہ باقی اعمال خواہ کتنے ہی نیک کیوں نہ ہوں، وہ آخرت میں فائدہ نہیں دیں گے۔