|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا تعویذ لٹکانا شرک ہے؟

جی ہاں،قرآن اور نبی کریم ﷺ کی صحیح احادیث کے مطابق تعویذ (گلے یا بدن پر لٹکانا) شرک ہے۔

قرآن میں اللہ نے فرمایا

وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ وَإِن يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ
اگر اللہ تجھے کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا کوئی ہٹانے والا نہیں، اور اگر وہ تیرے لیے بھلائی چاہے تو اس کے فضل کو کوئی روکنے والا نہیں
(یونس: 107)

نبی ﷺ نے فرمایا

مَنْ عَلَّقَ تَمِيمَةً فَقَدْ أَشْرَكَ
جس نے تعویذ لٹکایا اس نے شرک کیا
(مسند احمد 17440، صحیح)

ایک اور حدیث میں ہے

إِنَّ الرُّقَى وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَةَ شِرْكٌ
رقیہ (جادو والے)، تعویذ اور ٹونے شرک ہیں
(سنن ابو داؤد 3883، صحیح)
لہذا تعویذ شرک ہے اس میں یہ عقیدہ ہوتا ہے کہ یہ چیز نقصان سے بچائے گی یا نفع دے گی۔ کیونکہ نفع و نقصان کا اختیار صرف اللہ کے پاس ہے۔

مزید سوال کریں / اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔