|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مختصر بتائیں کہ اللہ اپنے بندوں سے کیا چاہتا ہے؟

اسکو الانعام کی 162 میں یوں بیان کیا کہ
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۝
کہہ دو! بے شک میری صلوۃ، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔

یعنی اللہ اپنے بندے کو شرک سے پاک خالص اپنا بندہ بنانا چاہتا ۔اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے کہ بندہ اپنی زندگی کے ہر پہلو کو اللہ کے لیے مخصوص کرے۔

صلوۃ – اللہ کے لیے خالص عبادت۔
قربانی – عبادات اور ہر نیک عمل میں اخلاص۔
زندگی – اللہ کے احکام کے مطابق بسر کرنا۔
موت – اسی کے دین پر جان دینا۔

یہ آیت ہمیں مضتصر بتاتی ہے کہ اللہ ہم سے کیا چاہتا ہے اس میں شرک سے بچنے، دین میں اخلاص رکھنے اور زندگی کو مکمل طور پر اللہ کی رضا کے مطابق گزارنے کا درس ہے۔

مزید سوال کریں / اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔