|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا طلاق دو مرتبہ ہے؟

اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ ۠ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِيْحٌۢ بِاِحْسَانٍ ۭ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّآ اٰتَيْتُمُوْھُنَّ شَـيْـــًٔـا اِلَّآ اَنْ يَّخَافَآ اَلَّايُقِيْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ ۭ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ ۙ فَلَاجُنَاحَ عَلَيْھِمَا فِـيْمَا افْتَدَتْ بِهٖ ۭ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَاتَعْتَدُوْھَا ۚ وَمَنْ يَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰهِ فَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ ۝

طلاق ( رجعی ) دو مرتبہ ہے پھر اس کو شریعت کے مطابق (بسانا ) رکھنا ہے یا احسان کے ساتھ رخصت کرنا ہے اور تم نے جو کچھ اسے دیا ہے اس سے واپس لینا تمہارے لئے حلال نہیں ہے مگر اس وقت (لینا درست ہے کہ تمہیں خوف ہو کہ وہ حدود اللہ کی پاسداری نہیں کرسکیں گے پس اگر تمہیں خوف ہو کہ وہ حدود اللہ پر قائم نہیں رہ سکیں گے تو ان پر کوئی گناہ نہیں ہے اگر اس چیز کو فد یہ میں عورت دیتی ہے یہ اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ حدود ہیں ان سے تجاوزمت کرو اور جس نے بھی حدود اللہ سے تجاوز کیا وہی لوگ ظالم ہیں۔
(البقرہ-229)

اگر ایک شخص اپنی بیوی کو دو مرتبہ طلاق دیتا ہے، تو اس کے بعد اسے تیسری طلاق دینے سے پہلے ایک راستہ یہ ہے کہ وہ اپنی بیوی سے دوبارہرجوع کرے اور پھر اگر وہ طلاق دے تو وہ اس کے ساتھ رجوع نہیں کر سکتی ہے۔

یعنی طلاق کی دو مرتبہ اجازت ہے، اور تیسری طلاق کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کی اجازت نہیں ہے، مگر یہ کہ وہ عورت پہلے کسی اور سے نکاح کرے۔ بغیر کسی محدود مدت کی شرائط پر۔ پھر اگر دوسرا خاوند فوت ہوجائے یا ناچاکی میں طلاق دے دے تو اللہ نے پہلے شوہر سے نکاح کا راستہ کھل دیا ہے۔

مزید سوال کریں / اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔