|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کون سے اعمال میّت کو فائدہ دیتے ہیں؟

قرآن و سنت کی روشنی میں چند مخصوص اعمال ایسے ہیں جن کا ثواب کفر و شرک سے پاک مرنے والے کو فائدہ دیتے ہیں۔ دراصل وہ اعمال بھی خود اسی کی کمائی ہے۔ فرمایا

قَالَ إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثَةٍ إِلَّا مِنْ صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب انسان مرجاتا ہے تو تین اعمال کے علاوہ تمام اعمال منقطع ہوجاتے ہیں صدقہ جاریہ یا وہ علم جس سے نفع اٹھایا جائے یا نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی رہے۔
(صحیح مسلم 1631)

:صدقہ جاریہ کی چند مثالیں

کنواں یا ہینڈ پمپ لگانا، تاکہ لوگ پانی سے فائدہ اٹھاتے رہیں۔ مسجد بنوانا یا تعمیر میں حصہ لینا، اس میں صلوۃ، ذکر، قرآن کی تلاوت ہوتی ہے۔ تعلیمی ادارہ یا مدرسہ قائم کرنا، جہاں قرآن و دین کی تعلیم دی جائے ۔ قرآنِ مجید کا نسخہ وقف کرنا، جو لوگ پڑھیں، ثواب جاری رہے گا۔ علمی کتابیں، درس یا لیکچر عام کرنا، جن سے لوگ بار بار فائدہ اٹھائیں۔ سایہ دار درخت لگانا، انسان و جانور اس سے فائدہ لیں۔ راستہ بنوانا یا اس کی مرمت کروانا، لوگ اس سے چلیں۔ غریب یا یتیم بچوں کی کفالت کرنا، جب تک وہ علم یا دین پر قائم رہیں۔

:علم نافع کی چند مثالیں

آن لائن یا ڈیجیٹل دینی مواد (ویڈیوز، مضامین) چھوڑ جانا، جس سے لوگ سیکھیں۔ کسی کو علم سکھانا (قرآن، صلوۃ، دین)، جو وہ دوسروں کو سکھائے۔ قرآن کا علم، تجوید، ترجمہ، تفسیر، اور عمل کی راہ دکھانے والا علم۔ حدیث کا علم، نبی ﷺ کے اقوال و افعال کو سیکھنا اور سکھانا۔ صلوۃ، روزہ، زکوٰۃ اور حج کے مسائل کا علم، تاکہ عبادات درست ادا ہوں۔ حلال و حرام کا علم، تاکہ انسان نافرمائی و گناہ سے بچے۔

نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے: مثلاً

نیک اولاد اپنے والدین کے لیے مغفرت کی دعا کرتی ہے کہ
رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ
اے میرے رب! مجھے اور میرے والدین کو بخش دے۔ ( ابراہیم 41)

ایسی دعا مرنے والے کے لیے بہترین صدقہ جاریہ بن جاتی ہے۔

ان تینوں باتوں میں مرنے والے کی اپنی کوشش اور محنت شامل تھی اس لئے اسکا ثواب ملتا ہے۔

مزید سوال کریں / اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔