|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

صدقہ و خیرات کے مستحق لوگوں کو کس طرح پہچانیں؟

صدقہ و خیرات کے مستحق لوگوں کو پہچاننے کے لیے قرآن و حدیث میں رہنمائی موجود ہے۔ اسلام نے ان لوگوں کی نشاندہی کی ہے جو صدقہ کے زیادہ حقدار ہیں اور ان کی مدد کو اہمیت دی ہے۔ مستحقین کو ذیل میں درج آیت کے زریعے بھی پہچاننا جاسکتا ہے۔فرمایا

لِلْفُقَرَاۗءِ الَّذِيْنَ اُحْصِرُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ ضَرْبًا فِي الْاَرْضِ ۡ يَحْسَبُھُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِيَاۗءَ مِنَ التَّعَفُّفِ ۚ تَعْرِفُھُمْ بِسِيْمٰھُمْ ۚ لَا يَسْــَٔـلُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًا ۭ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَيْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيْمٌ ۝

(خرچ کرو) اُن فقیروں کے لیے جو اللہ کی راہ میں روکے گئے ہیں وہ فرصت نہیں رکھتے کہ (معاش کے لئے) زمین میں چل پھر سکیں ایک ناواقف اُنھیں اُن کے سوال نہ کرنے کی وجہ سے خوش حال سمجھتا ہے تم ان (کی حاجت مندی) کواُن کے چہروں سے پہچان سکتے ہو وہ لوگوں سے لپٹ کر نہیں مانگا کرتے اور تم جو کچھ بھی مال میں سے خرچ کر تے ہو تو بےشک اللہ اُسے خوب جاننے والا ہے۔
(البقرہ-273)

(1) فقراء (انتہائی غریب لوگ)
وہ لوگ جو اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔
ان کے پاس کوئی مستقل آمدنی کا ذریعہ نہیں ہوتا۔
(2) مساکین (کمزور مالی حالات والے)
وہ لوگ جن کی آمدنی ناکافی ہو، لیکن وہ اپنی حالت ظاہر نہ کریں۔
ایسے افراد عزتِ نفس کی وجہ سے مدد کے طلبگار نہیں ہوتے۔
(3) زکوٰۃ جمع کرنے والے
وہ لوگ جو صدقات کو جمع کرنے، تقسیم کرنے، یا اس کی نگرانی پر معمور ہوں۔
(4) دلوں کو اسلام کی طرف مائل کرنا
وہ لوگ جو نئے مسلمان ہوں یا ان کے دل کو اسلام کے قریب کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہو۔
(5) غلاموں کی آزادی
غلاموں یا قیدیوں کو آزاد کرنے کے لیے۔
(6) قرض دار
وہ لوگ جو جائز ضروریات کے لیے قرض لے کر اسے واپس کرنے سے قاصر ہوں۔
(7) اللہ کی راہ میں
دین کی خدمت، جہاد، یا اسلامی فلاحی کاموں میں مدد کے لیے۔
(8) مسافر
وہ لوگ جو سفر میں پھنس جائیں اور وسائل نہ ہوں، خواہ وہ عام حالات میں خودکفیل ہوں۔

صدقہ و خیرات کے مستحقین کو پہچاننے کے لیے قرآن و حدیث کی رہنمائی کو مدنظر رکھیں۔ ان کی حالت، عزتِ نفس، اور ضروریات کا مشاہدہ کریں، اور مستحقین تک مدد پہنچانے میں احتیاط اور اخلاص کا مظاہرہ کریں۔ اللہ تعالیٰ صدقہ کو قبول کرتا ہے اور دینے والے کو دنیا و آخرت میں اجر عطا کرتا ہے۔

مزید سوال کریں / اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔