|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سورۃ المدثر

سورۃ  المدثر مکی دور کی سورۃ ہے ،مصحف عثمانی کی ترتیب تلاوت کے لحاظ سےیہ سورۃ 74 نمبر پر ہے اور ترتیب نزول کے اعتبار سے4نمبر پر ہے،اس سورۃ میں 56 آیات ہیں جو2 رکوع پر مشتمل ہیں۔ پہلی آیت کے لفظ المدثر کو اس سورت کا نام قرار دیا گیا ہے۔سورہ کے پہلے رکوع میں رسول اللہ کو حکم ہوا کہ اعلانیہ تبلیغ دین کے لئے کھڑے ہو جائیں اپنے کپڑوں کو صاف ستھرا رکھیں یعنی ہر مسلمان کو کپڑوں کی طہارت کا حکم فرمایا گیا اس کے بعد ولید بن مغیرہ کی مذمت میں آیات لائی گئی پھر عذاب جہنم کا بیان لایا گیا جبکہ دوسرے رکوع میں اہل جنت کے انعامات کا ذکر ہے پھر کلام کا رخ کفار کی نافرمانی کی طرف موڑا گیا اور انہیں عذاب آخرت سے ڈرایا گیا ۔

: سورة المدثر  کا سورۃ المزمل سے ربط

 سورةالمزمل میں فرمایا قرآن کی تلاوت میں مصروف رہو اور توحید پر قائم رہو۔ اب سورة مدثر میں فرمایا تلاوت قرآن کے ساتھ ساتھ قرآن کی دعوت یعنی مسئلہ توحید اور اس کے دوسرے احکام کی تبلیغ بھی کرو۔

 یا ایہا المدثر۔ تا۔ ولا تمنن تستکثر  یہ سورت کا دعوی ہے۔ اللہ کے عذاب سے ڈراؤ، اللہ کی توحید بیان کرو۔ اور شرک سے اس کی تقدیس و تنزیہ کرو۔ ولربک فاصبر  تسلیہ برائے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔ فاذا نقر فی الناقور۔ تا۔ غیر یسیر  تخویف اخروی۔ قیامت کا دن کافروں کے لیے نہایت سخت اور دشوار ہوگا۔  ذرنی ومن خلقت وحیدا۔ تا۔ انہ کان لایاتنا عنیدا  زجر برائے معاندین یا برائے ولید بن مغیرہ۔ سارھقہ صعودا۔ تا۔ وماھی الا ذکری للبشر تخویف اخروی و زجر۔ کلا والقمر، واللیل اذ ادبر۔ تا۔ کل نفس بما کسبت رھینۃ  زجر۔  الا اصحاب الیمین، فی جنت یتساءلون  بشارت اخرویہ۔  ما سلککم فی سقر۔ تا۔ فماتنفعہم شفاعۃ الشافعین  تخویف اخروی۔ یہ معاندین اب تو نہیں مانتے، لیکن قیامت کے دن اپنے جرم و گناہ کا اعتراف کریں گے اور کہیں گے کہ آج ہم انہی گناہوں کی سزا پا رہے ہیں۔  فما لہم عن التذکرۃ معرضین  تا آخر سورت۔ زجر۔ پند و نصیحت اور دعوت توحید سے وہ اس طرح بھاگتے ہیں جس طرح شیر سے گدھا، وہ یہ چاہتے ہیں کہ انہیں براہ راست اللہ کی طرف سے پیغام آئے، مگر یہ ناممکن ہے۔

:مختصر ترین خلاصہ

دعوائےسورۃ، تسلیہ برائے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، تخویف اخروی، زجر برائے معاندین و تخویفات کا اعادہ مع بشارت اخرویہ مذکور ہیں۔