|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا نبی ﷺ کو اللہ نے سب کچھ عطا فرما دیا؟

نبی ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے جو کچھ امت کی ہدایت کے لیے ضروری تھا عطا فرمایا، اپنی نعمت کو تمام کر دیا دین مکمل فرمادیا، لیکن ایسا ہرگزنہیں تھا کہ اللہ نے اپنے اختایارت دیے ہوں، اپنی صفات عطا کر دی ہوں۔ قیامت تک اعلان کروایا کہ

قُلْ لَّآ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِيْ خَزَاۗىِٕنُ اللّٰهِ وَلَآ اَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَآ اَقُوْلُ لَكُمْ اِنِّىْ مَلَكٌ ۚ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوْحٰٓى اِلَيَّ ۭقُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْاَعْمٰى وَالْبَصِيْرُ ۭاَفَلَا تَتَفَكَّرُوْنَ ۝
آپ ان سے کہہ دیجیے میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے سارے خزانے ہیں اور نہ میں (سارا) غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں، میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے۔ آپ ان سے پوچھیے کیا اندھا اور بینا (دونوں) برابرہو سکتے ہیں، کیا پھر تم غور و فکر نہیں کرتے۔
(الانعام:50)

قُلْ لَّآ اَمْلِكُ لِنَفْسِيْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّا اِلَّا مَا شَاۗءَ اللّٰهُ ۭوَلَوْ كُنْتُ اَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْر وَمَا مَسَّنِيَ السُّوْۗءُ اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِيْرٌ وَّبَشِيْرٌ لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ۝
کہ دیجئے میں اپنے لئے کسی قسم کے نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا مگر جو اللہ تعالیٰ چاہے اور اگر میں غیب کو جانتا تو میں ضرور جمع کرلیتا زیادہ فائدے اور مجھے کوئی تکلیف نہ پہنچتی نہیں ہوں میں مگر ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ہو اس قوم کو جو ایمان لاتی ہے۔
(الاعراف:188)

نبی ﷺ کو یہ اختیارات نہیں دیے گئے، نہ خزانے، نہ علمِ غیب، اور نہ کوئی فرشتے جیسا اختیار۔ جو کچھ امت کی ہدایت کے لیے ضروری تھا عطا فرمایا، اپنی نعمت کو تمام کر دیا دین مکمل فرمادیا۔ الحمدللہ

مزید سوال کریں / اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔