نہیں، جب اللہ کسی پر سختی نازل کرتا ہے تو اسے اللہ کے سوا کوئی ہٹا نہیں سکتا۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
وَاِنْ يَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗٓ اِلَّا هُوَ ۭ وَاِنْ يَّمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اور اگر اللہ تمھیں کوئی تکلیف پہنچائے تو اُس کے سوا اِس (تکلیف) کو دُور کرنے والا کوئی نہیں اور اگر (اللہ) تمھیں کوئی بھلائی پہنچائے تو وہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھنے والا ہے۔
(الانعام – 17)
یہ آیت واضح کرتی ہے کہ ہر تکلیف اور ہر آسانی اللہ کے حکم سے ہی آتی ہے، اور اس کے فیصلے کو کوئی بدل نہیں سکتا۔