|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

شرک کتنا سنگین جرم ہے اور کیا موجودہ دور میں یہ امت شرک کرتی ہے؟

شرک کی سنگینی کی مثال یہ ہے کہ فرمایا

تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا۝أنْ دَعَوْا لِلرَّحْمَٰنِ وَلَدًا۝وَمَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمَٰنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا۝

اس بات پر کہ لوگوں نے رحمان کے لیے اولاد ہونے کا دعویٰ کیا! قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں، زمین شق ہو جائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیںرحمان کی یہ شان نہیں ہے کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے
(مریم90تا92)

شرک کی چند صورتوں یہ ہیں کہ مثلاً اللہ تعالیٰ کے علاوہ دوسرے فوت شدہ افراد سے سے دعائیں مانگنا ، قبروں پر جا کر نذر و نیاز تقسیم کرنا اور وہاں منّتیں ماننا ، مزاروں پر شرینی تقسیم کرنا یا چڑھاوے چڑھانا ، قبروں یا آستانوں کے پاس جانور ذبح کرنا ، قبروں کا طواف کرنا یاپیشانیاں ٹیکنا اور رکوع کی حالت میں جھکنا ، قبروں کی طرف منہ کر کے صلاۃ ادا کرنا یا سجدہ کرنا ، قبروں کی طرف ثواب اور تبرّک کی نیت سے سفر کرنا ۔ غیراللہ سے مدد مانگنا جیسے یا رسول ﷺ مدد، یا علی مدد، یا غوث المدد وغیرہ کے نعرے۔ بیماری یا مصیبت سے بچنے کے لئے کڑا پہننا ‘دھاگہ و تعویذ لٹکانا، امام ضامن باندھنا ۔ مخصوص پتھروں کی انگوٹھی پہننا ، گاڑی کی حفاظت کے لئے بچے کی پرانی جوتی لٹکا لینا ، گھر کی حفاظت کے لئے گائے کے سینگ لگا لینا ۔ پرندوں یا آدمیوں سے فال لینا ، جادو کے ذریعہ دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا، نجومیوں کے پاس جا کر اپنی قسمت معلوم کروانا اور ان کی تصدیق کرنا ، علم نجوم سے زمینی حوادثات کی خبریں دینا ، ستاروں کے ذریعہ بارش طلب کرنا، جانوروں کو غیر اللہ کے نام پر چھوڑ دینا، قرآن وسنّت کے مخالف امور میں اپنے فرقے کے مولوی و مفتیوں کی اطاعت کرنا یا اسے جائز کہنا، اللہ کے دین، دین اسلام کو چھوڑ کر لوگوں کے بنائے ہوئے نظام و مذاہب اختیار کرنا۔ اللہ کے دین، دین اسلام کے نام پر بنے ہوئے فرقوں اور گروہوں سے تعلق رکھنا ،وغیرہ وغیرہ۔یہ سارے معاملات مشرکانہ ہیں۔

مزید سوال کریں / اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔