قرآن مجید میں بچوں کو دودھ پلانے کی مدت واضح طور پر بیان کی گئی ہے
وَالْوَالِدٰتُ يُرْضِعْنَ اَوْلَادَھُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ يُّـتِمَّ الرَّضَاعَةَ ۭ وَعَلَي الْمَوْلُوْدِ لَهٗ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ
اور مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلائیں پورے دو سال تک (یہ حکم) اُس کے لیے ہے جو دودھ پلانے کی مُدّت پوری کرنا چاہتا ہے اور جس کا بچہ ہے اُس (باپ) کے ذمہ ہے اُن (ماؤں) کا کھانا اور اُن کا لباس معروف طریقہ کےمطابق۔
(البقرہ-233)
مقصد کہ یہ مدت بچے کی صحت، نشوونما، اور جذباتی تعلق کے لیے نہایت اہم ہے، اور اللہ نے اس کی وضاحت کر کے ماں اور بچے دونوں کے حق کا تعین کیا ہے۔